Friday, May 10, 2024

عدلیہ آزاد ہے ججز بہترین کام کررہے ہیں، بیان حلفی جھوٹ پر مبنی، فروغ نسیم

عدلیہ آزاد ہے ججز بہترین کام کررہے ہیں، بیان حلفی جھوٹ پر مبنی، فروغ نسیم
November 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں عدلیہ آزاد ہے ججز بہترین کام کررہے ہیں، بیان حلفی جھوٹ پر مبنی ہے۔

منگل کے روز پارلمینٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا بیان حلفی سچ تھا تو دو، تین سال انتظار کرنے کی کیا ضرورت تھی، بیان حلفی کے حوالے سے بہت سی چیزیں متضاد ہیں۔

انہوں نے کہا آئین میں انتخابات میں کسی بھی قانون سازی میں الیکشن کمیشن کی مرضی بارے شق شامل نہیں۔ ہائیکورٹ میں کیس سے متعلق وزیراعظم کو اٹارنی جنرل نے بریففگ دی۔

وزیر قانون نے کہا حکومت سمجھتی ہے کہ ہائیکورٹ میں جاری مقدمے کو متنازعہ اور متاثر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ آئیں اور قانون کے مطابق کام کرے گی۔