Saturday, April 20, 2024

عدالتیں بالکل بھی کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتیں ، شیخ رشید احمد

عدالتیں بالکل بھی کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتیں ، شیخ رشید احمد
November 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا عدالتیں بالکل بھی کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا وزیراعظم عمران خان نے ملکی حالات کے پیش نظر دور اندیشی سے فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا عدالتیں یہ ضرور چاہتی ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری کے حوالے سے ایک قانون مرتب کیا جائے۔ ادھر وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کنٹینر پر چڑھنے والے ناکام لوگوں کی کوشش ہے کہ اداروں کو لڑایا جائے۔ عدلیہ، کابینہ اور فورسز ایک پیج پر ہیں۔