Monday, September 16, 2024

عدالتی فیصلے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہئے،چودھری نثار

عدالتی فیصلے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہئے،چودھری نثار
April 21, 2017
اسلام آباد(92نیوز) وزیرداخلہ چودھری نثار سیاسی مخالفین پر برس پڑے کہتے ہیں زرداری کا ایمانداری پر لیکچر قیامت کی نشانی ہے۔عدالتی فیصلے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔ سیاسی مخالفین فیصلہ نہیں شورشرابہ اور دھرنا چاہتے ہیں نیوز لیکس کا پینڈورا باکس پیر یا منگل کو کھلے گا۔ واہ کینٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے  کہاکہ پاناما فیصلے کی وجہ نیوز لیکس کی رپورٹ کو موخر کیا ۔ نیوز لیکس کی رپورٹ پیر یا منگل کو مل جائے گی ۔ چوہدری نثار آصف زرداری پر بھی خوب برسے کہتے ہیں کہ یہ قیامت کی نشانی ہے کہ زرداری قوم کو ایمانداری کا سبق دیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ یہ کہنا کہ سپریم کورٹ کے دو جج ایک طرف اور تین ایک طرف ہیں غلط ہے۔ کوئی بھی عدالتی فیصلہ کسی کی خواہش کے مطابق نہیں آئین کے تحت ہوتا ہے۔  وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگ اپنے سیاسی مقاصد کے کیے عجیب منطقیں اور تبصرے پیش کر رہے ہیں۔ چیونٹیوں کے بھی پر نکل آئے ہیں۔ اپنے دور میں کرپشن کرنے والے احتساب کی بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول ہونا چاہیے۔