Thursday, May 9, 2024

عدالتی فیصلے کا احترام، بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم روک دی

عدالتی فیصلے کا احترام، بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم روک دی
November 13, 2020
گلگت (92 نیوز) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری نے عدالتی فیصلے کے احترام میں گلگت بلتستان میں انتخابی مہم روک دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان کی انتخابی مہم میں رکاوٹ ڈالی، گلگت بلتستان کا الیکشن متنازعہ ہوا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج میری مہم کا آخری جلسہ میں منشور گلگت بلتستان عوام کو بتانا تھا۔ وزیراعظم پر جو انتخابی مہم کی پابندیاں ہیں وہی مجھ پر لگائی گئیں، میں عدالتی فیصلے کو مانتے ہوئے انتخابی مہم روک رہا ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے وزیر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیکچ کا اعلان کر رہے ہیں، اِن وزیروں کو پیفام دے رہا ہوں کہ گلگت بلتستان کے عوام برائے فروخت نہیں اب تک جو ہوا ہوگیا ہے، ابھی بھی وقت ہے کہ الیکشن متنازعہ نہ بنے۔ چئیرمین پیپلزپارٹی مزید بولے کہ سیاست سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں تک رہنے دیں، پوری دنیا کی نظریں اس الیکشن پر ہیں۔ ہم کسی کو ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔