Sunday, September 8, 2024

عدالتی فیصلے نے ثابت کردیا کہ ان کے خلاف مقدمہ سیاسی تھا  : پرویز مشرف

عدالتی فیصلے نے ثابت کردیا کہ ان کے خلاف مقدمہ سیاسی تھا  : پرویز مشرف
January 18, 2016
  کراچی(92نیوز)جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ اکبر بگٹی کیس میں عدالتی  فیصلے نے ثابت کردیا کہ ان کے خلاف مقدمہ سیاسی  تھاامید ہے  دیگر مقدمات میں بھی  فیصلہ  انصاف کے تحت  ہو گاسابق صدر کے بری ہونے پر مختلف  شہروں میں اے  پی ایم ایل کے کارکن  سڑکوں  پر آ گئے اور جشن منایا ۔ تفصیلات کےمطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ نواب  اکبر  بگٹی قتل کیس  میں صداقت  تھی نہ ہی اس میں  ان کا کوئی کردارتھا،،وہ  پرامید تھےکہ انصاف غالب  آئے گا  اور عدالت کے فیصلے نے ثابت کردیاکہ  ان کے خلاف کیس سیاسی تھا، سابق صدر نے  کہا کہ ان کے  خلاف قائم دیگر  مقدمات بھی من گھڑت ہیں  امید ہے کہ ان کافیصلہ بھی انصاف پر مبنی اور  ان کے  حق میں آئے  گا۔ ادھر  پرویز مشرف کے اکبر بگٹی قتل کیس میں   بری ہونے  پر  ملتان میں اے پی  ایم ایل  کے کارکنوں نے  جشن منایا  اور  ڈھول کی  تھاپ  پر  رقص کیا ۔ حیدر آباد میں بھی  کارکن سڑکوں پر آگئے اور پریس کلب کے سامنے پرویز مشرف کے حق میں مظاہرہ کیا  مقررین  کا کہنا تھا کہ  عدالتی  فیصلے  سے  ثابت  ہو  گیا کہ سابق صدر کے خلاف مقدمہ  جھوٹا  تھا کارکنوں نے اس موقع پر  مٹھائی  بھی  تقسیم کی۔ دوسری جانب   جمہوری  وطن پارٹی کے سربراہ اور نواب اکبر  بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی نے عدالتی  فیصلے کے خلاف  اپیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔