Friday, April 26, 2024

عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی ،انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھا جانا چاہئے: مولا بخش چانڈیو

عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی ،انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھا جانا چاہئے: مولا بخش چانڈیو
December 21, 2015
کراچی(92نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے  ڈاکٹر عاصم کے خلاف عدالتی فیصلے پر شدید تنقید کی ہےکہتے ہیں کہ عدلیہ پر اعتماد ہے ،فیصلے سے مایوسی ہوئی ، انصاف کے تقاضوں کومدِنظررکھاجانا چاہیے تھا۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف عدلیہ کا فیصلہ آیا تو پیپلز پارٹی کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی اورمشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کی ہنگامی پریس کانفرنس کہنے لگے اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ مولا بخش چانڈیونے واضح کیا کہ  پیپلز پارٹی پر ڈاکٹرعاصم کے معاملے میں مداخلت کا الزام بے بنیاد ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ نے اپنے سیاسی مخالفین کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا کہنے لگے جن لوگوں کا نام ونشان نہیں وہ سرگرم ہو گئے ہیں انکا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف ڈاکٹر عاصم کے اہلخانہ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔