Thursday, April 18, 2024

عدالتی فیصلے تاریخ کا حصہ ، فیصلہ تاریخ ہی کریگی ، شاہد خاقان عباسی

عدالتی فیصلے تاریخ کا حصہ ، فیصلہ تاریخ ہی کریگی ، شاہد خاقان عباسی
July 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  عدالتی فیصلے تاریخ کا حصہ ہیں ، فیصلہ بھی تاریخ ہی کرے گی ۔ سابق وزیر اعظم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کامکمل احترام کرتے ہیں لیکن واقعے میں ملوث لوگوں کو سزا دینے کی ضرورت ہے ،آج ہر چیز میں شک و شبہ پیدا کر دیا گیا ہے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ  وزرا کی فوج دفاع کر رہی ہے ، انصاف کے نظام پر عوام کا اعتماد چاہتے ہیں کوئی سیاسی مقصد حاصل کرنا نہیں چاہتے ،معاملے میں حکومت کی ملی بھگت کھل کرسامنے آگئی۔