Sunday, May 19, 2024

عدالتی فیصلہ ماننا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ، شفقت محمود

عدالتی فیصلہ ماننا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ، شفقت محمود
November 2, 2018
کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ عدالتی فیصلہ ماننا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ عدالتی فیصلے کے خلاف دھرنا نہیں دیا جاسکتا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی مزار قائد پر حاضری ہوئی جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہاں آکر روحانی خوشی محسوس ہوئی۔ مزار قائد پر عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالتی فیصلے کے بعد دھرنا نہیں دیا تھا۔ عدالت کا جو بھی فیصلہ آیا، عملدرآمد کروائیں گے۔ کوشش  ہے معاملہ پرامن انداز میں حل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ملک میں یکساں نظام تعلیم ہو۔ بارہ نومبر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں تمام صوبوں سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔