Saturday, April 27, 2024

دھرنے والوں کو کیوں نہیں ہٹایا گیا ؟، احسن اقبال عدالت پیش

دھرنے والوں کو کیوں نہیں ہٹایا گیا ؟، احسن اقبال عدالت پیش
November 20, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) عدالتی حکم کے باوجود فیض آباد میں دھرنا نا ختم ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دھرنے کےخلاف درخواست کی سماعت کی۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کو کیوں نہیں مانا گیا۔ عدالتی احکامات نہ مان کر توہین عدالت کی گئی ہے۔ یہ صرف دھرنے والوں کی بات نہیں بلکہ پورا شہر مفلوج ہے۔ طلبہ اور سرکاری ملازمین سمیت سب کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔
وفاق کی جانب سے ان چیمبر سماعت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ جو کچھ کرنا ہے قوم کو اعتماد میں لے کر کیا جائے