Friday, April 26, 2024

عدالتی حکم کیخلاف تقریر ، سعید غنی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ‏

عدالتی حکم کیخلاف تقریر ، سعید غنی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ‏
May 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی کی اصل شکل میں بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔جسٹس گلزار احمد نے وزیر بلدیات سعید غنی کی عدالتی حکم کیخلاف تقریر کا نوٹس لے لیا ، عدالت نے سعید غنی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔ کراچی میں تجاوزات پر عدالتی حکم کیخلاف تقریر  کرنے پر سپریم کورٹ رجسٹری نے وزیربلدیات سعید غنی کو توہین عدالت نوٹس جاری کردیا ۔

فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کےباہر سےگرفتار

عدالتی حکم کیخلاف تقریر کرنے پر  جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کہاں ہیں وہ بلدیاتی وزیر جو کہتے تھے ہم ایک بھی بلڈنگ نہیں گرائیں گے ، کیا انہوں نے عدالت سے جنگ لڑنی ہے ۔ کراچی سے تجاوزات کے خاتمے اور اصل شکل میں بحالی کے کیس میں  22 جنوری کے حکم پر عملدرآمد ہونے کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ اٹارنی جنرل کی پیش کردہ رپورٹ پر عدالت نے عدم اطمینان  کا اظہار کیا ، جسٹس گلزار احمد نے کہا مزید وقت نہیں دیا جاسکتا  ، حکومت کام کرنا چاہے تو 5 منٹ لگتے ہیں، اور بلڈوزر پہنچائے جاسکتے ہیں ۔ جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ   میئر کراچی بھی بولتے پھر رہے ہیں ہم عمارتیں نہیں گرائیں گے  ، کیا انہوں نے بھی عدالت سے جنگ لڑنی ہے ؟ ۔پورے شہر میں لینڈ مافیا منہ چڑا رہا ہے اور یہ ایسی باتیں کررہے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے ایک ماہ میں چلانے کا حکم بھی دیا  اور سیکرٹری ریلوے کو 2 ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کو میئر کراچی اور دیگر کے ساتھ ملکر آپریشن کی ہدایت بھی کی ۔ سپریم کورٹ نے تجاوزات ختم کرانے کی ذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ کو سونپ دی ۔وزیراعلی مراد علی شاہ کو تمام اداروں کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کا حکم دیا  اور کہا کہ تمام فریقین کی مشاورت سے شہر کو اصل شکل میں بحال کراکےرپورٹ پیش کریں ۔