Friday, May 3, 2024

  عدالتی حکم عدولی : فیصل صالح حیات کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

   عدالتی حکم عدولی : فیصل صالح حیات کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
July 6, 2015
لاہور(92نیوز)لاہورہائیکورٹ نے حکم امتناعی کے باوجود فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کروانے پرفیصل صالح حیات کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزارکے وکیل ذوالفقار شاہ نے موقف اختیارکیاکہ عدالت عالیہ نے فٹبال فیڈریشن کے30جون کو ہونے والے انتخابات کےخلاف حکم امتناعی جاری کیاتھا لیکن اس کے باوجود فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات انتخابات کاانعقاد کرواکے توہین عدالت کے مرتکب پائے گئے ہیں ۔ لہذا کارروائی کی جائے عدالت نے درخواست پر فیصل صالح حیات کونوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔