Tuesday, April 23, 2024

عدالتوں نے ہمیشہ آمروں کو خوش آمدید کہا ، نواز شریف

عدالتوں نے ہمیشہ آمروں کو خوش آمدید کہا ، نواز شریف
December 26, 2017

لاہور ( 92 نیوز )  نوازشریف کی ایک بار پھر عدلیہ پر کھل کر تنقیدکر دی ۔ سابق وزیر اعظم نےکہا کہ عدالتوں نے آمروں کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ۔  مجھے خیالی تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا

نواز شریف نے کہا کہ  عمران نے اثاثوں کا اعتراف کیا لیکن کہا گیا بیٹا یہ تمہارے اثاثے نہیں ہیں ۔  تمہیں پتہ نہیں تم صادق اور امین ہو۔  

نواز شریف نے کہا کہ میری اہلیت کا فیصلہ عوام کریں گے ۔  عمران الیکشن ہارے گا اور سیاست سے کلین بولڈ ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو ڈکٹیشن نہ ماننے کی سزادی گئی ہے ۔ جمہوریت میں کٹھ پتلیاں نہیں چل سکتیں ۔ سابق وزیراعظم ایک نظریے پر کھڑے ہیں ۔ ، عدل کی جنگ لڑنے کا اعلان عوام کیلئے کیا ہے ۔ آزمائشیں اور مشکلات کے باوجود میدان سے نہیں بھاگیں گے۔