Sunday, May 5, 2024

عدالتوں میں دوہرا معیار چل رہا ہے ، نواز شریف

عدالتوں میں دوہرا معیار چل رہا ہے ، نواز شریف
November 15, 2017

 اسلام آباد(92 نیوز) پاناما کیس میں نا اہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں دوہرا معیار چل رہا ہے۔ مجھے سزا دی نہیں جا رہی بلکہ دلوائی جا رہی ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ ان کو سزا دینا پہلے سے لکھا ہوا ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ ریو پٹیشن کا فیصلہ ایک واضح پیغام ہے۔ نظر ثانی درخواست کے فیصلے میں ہمارے خلاف ریمارکس ایسے تھے جیسے سیاسی مخالفین کے ہوتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے اپنے سیاسی حریف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیس اور دوسروں کے کیس کے لئے الگ الگ ضابطے ہیں۔ عمران خان کو عدالت میں گرفتار کر کے پیش کرنا چاہیے تھا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اُن کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عدالتی نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے اسمبلیاں توڑنے کے بارے میں صحافیوں کے سوال کا جواب نہ دیا اور احتساب عدالت سے پنجاب ہاؤس روانہ ہو گئے۔