Tuesday, April 23, 2024

عدالتوں میں جانے کے بعد سڑکوں پر جانے کا کیا جواز ہے؟ لیگی رہنما

عدالتوں میں جانے کے بعد سڑکوں پر جانے کا کیا جواز ہے؟ لیگی رہنما
October 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) نون لیگی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عدالتوں میں جانے کے بعد سڑکوں پر جانے کا کیا جواز ہے؟ اسلام آباد بند ہوا تو کوئی اپنے ادارے میں نہیں جاسکے گا۔ پی ٹی آئی اپنا مو¿قف زبردستی نہیں منوا سکتی۔ عمران خان دہشت گردی کا ایجنڈا بڑھا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا اورلیگی ارکان نے اپنی توپوں کارخ عمران خان کرطرف کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ دانیال عزیز کہتے ہیں عمران خان احتساب اور انصاف نہیں مانگ رہے سیاسی چال چل رہے ہیں۔ یہ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ دھرنے سے اگراسلام آباد بند ہوا تو سپریم کورٹ کیسے کام کرے گی۔ وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا دھرنے اور احتجاج سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو غیرآئینی ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما کہتے ہیں احتساب کے عمل سے خود بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہتے لیکن پی ٹی آئی کو بھی جواب دینا ہوگا۔