Friday, April 19, 2024

عدالت کے حکم پر جج ارشدملک کا بیان حلفی نوازشریف کی بریت کی اپیلوں سے منسلک

عدالت کے حکم پر جج ارشدملک کا بیان حلفی نوازشریف کی بریت کی اپیلوں سے منسلک
July 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے حکم پر جج ارشد ملک کا عدالت کو لکھا گیا خط اور بیان حلفی نوازشریف کی بریت کی اپیلوں سے منسلک کردیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کو ہٹائے جانے کے بعد نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل انتہائی اہمیت اختیار کر گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک  کے  خط اور بیان حلفی کو  نواز شریف کی مرکزی اپیل کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ترجمان اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے ارشد ملک کے خط اور بیان حلفی کو مرکزی اپیل کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا جائے۔ واضح رہے کہ جج محمد ارشد ملک نے متنازعہ ویڈیو پر اپنی صفائی میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا جس میں انھوں نے الزامات کی تردید کی ہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو سات سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی تھی جسے نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنچ کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ ستمبر میں اپیل کی سماعت کرے گا۔