Thursday, March 28, 2024

عدالت کی نواز شریف کی طلبی کا اشتہار 19 اکتوبر کو قومی اخبارات میں شائع کرنیکی ہدایت

عدالت کی نواز شریف کی طلبی کا اشتہار 19 اکتوبر کو قومی اخبارات میں شائع کرنیکی ہدایت
October 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی طلبی کا اخبار اشتہار جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 اکتوبر کے اخبارات میں نواز شریف کا اشتہار چھاپنے کی ہدایت کردی۔ نواز شریف کا اشتہار لاہور اور لندن کے ایڈیشنز میں شائع ہو گا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے پی آئی ڈی کو خط لکھ دیا۔ العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی طلبی کا اخبار اشتہار جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 اکتوبر کے اخبارات میں نواز شریف کا اشتہار چھاپنے کی ہدایت کردی، پانچ صفحات پر مشتمل خط ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے پی آئی ڈی کو لکھ دیا۔ خط کے مطابق نواز شریف کا اشتہار اردو اور انگریزی کے دو اخبارات کے لاہور اور لندن کے ایڈیشنز میں شائع ہو گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق سیاہ سیاہی سے بیک پیج کے ایک چوتھائی حصے پر چھاپہ جائے، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے مفرور ہیں، نواز شریف کو بذریعہ اشتہار پیشی کا آخری موقع دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو 24 نومبر تک عدالت پیش ہونے کا آخری موقع دے رکھا ہے۔