Friday, May 10, 2024

عدالت کسی مفرور کو ریلیف نہیں دے سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت کسی مفرور کو ریلیف نہیں دے سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ
November 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اشتہاریوں کی تقاریر نشر کرنے کی درخواست پر سماعت میں کہا کہ عدالت کسی مفرور کو ریلیف نہیں دے سکتی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزم کی تو شہریت منسوخ ہوسکتی ہے، مفرور پہلے عدالت کے سامنے سرنڈر کریں پھر وہ قانونی حقوق سے فائدہ اٹھائیں۔ مفرور ملزم خود عدالت سے رجوع نہیں کر رہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلئے۔