Sunday, May 12, 2024

عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر، حکومتی شرط غیر قانونی ہے، نوازشریف

عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر، حکومتی شرط غیر قانونی ہے، نوازشریف
November 16, 2019
لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر جبکہ حکومت کی شرط غیر قانونی ہے، عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطے میں عدالت کی جانب سے بیان حلفی کی شرط سکیورٹی بانڈ عدالت میں جمع کرانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو مشاورت کے لیے اپنے کمرے میں بلایا، نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے وہ سر آنکھوں پر ہوگا، انہوں نے حکومتی شرط کو غیرقانونی گردانتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر من وعن عمل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے والد کو عدالت میں گارنٹی جمع کرانے پر قائل کیا۔