Friday, April 26, 2024

عدالت کا اختیار آئینی ، تسلیم کیا جانا چاہئے ، بابر اعوان

عدالت کا اختیار آئینی ، تسلیم کیا جانا چاہئے ، بابر اعوان
November 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ  عدالت کا اختیار آئینی ہے ، تسلیم کیا جانا چاہئے ۔ چینل 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تعیناتی و توسیع کا اختیار وزیر اعظم کا ہے ، اور یہ استعمال ہوتا رہا ہے ، قانون میں ابہام ہے تو سپریم کورٹ آئندہ کیلئے ابہام دور کرنے کا حکم دے سکتی ہے لیکن یہ احتیاط سے کرنے والا کام اور احتیاط سے کرنے والی بات ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ  سفارش وزارت دفاع سے آتی ہے ، جو بعد میں  کیبنٹ ڈویژن کے پاس آتی ہے، جو اختیار ایگزیٹیو نے استعمال کیا وہ اس کا آئینی حق ہے ، اٹھارہویں ترمیم کے بعد اختیار صرف وزیراعظم کے پاس ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی پیر امیٹرز ہوں گے ، وہ آئندہ کے لئے ہوں گے ، ایک سوال یہ بھی ہے کہ جو شہری  پٹیشن لے کر آیا وہ قابل سماعت ہے بھی یا نہیں ۔