عدالت پیش نہ ہونےپر آغا سراج درانی و اہلخانہ کیخلاف اخبار اشتہار
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء آغا سراج درانی کے اہلخانہ اور دیگر ملزمان کیخلاف عدم پیشی کے باعث اخبار میں اشتہار شائع کروادیا ، اخبار اشتہار میں ملزمان کو 17 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔
آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب ریفرنس میں جیالے رہنماءکے اہلخانہ اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش نہ ہونا مہنگا پڑگیا ، کراچی کی احتساب عدالت نے عدم پیشی پر اخبارات میں اشتہار جاری کرادیا ۔
احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد 11 ملزمان کو اخبار اشتہار کے ذریعے 17 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ، ملزمان میں آغا شہباز درانی، ناہید درانی، سونیا درانی اور صنم درانی سمیت دیگر شامل ہیں ۔
عدالت کے مطابق ملزمان احکامات کے باوجود پیش نہ ہوکر خود کو چھپا رہے ہیں جبکہ احتساب عدالت متعدد مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے ۔