Friday, April 26, 2024

عدالت پر اعتماد اٹھ جائے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، شاہد خاقان عباسی

عدالت پر اعتماد اٹھ جائے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، شاہد خاقان عباسی
December 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما نون لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا عدالت پر اعتماد اٹھ جائے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا جمہوری نظام چلے گا تو تحریک عدم اعتماد آئے گی۔ حکومت بیساکھیوں پر ہے، جس دن بیساکھیاں ہٹیں گی سب ٹھیک ہوجائے گا۔

اُنہوں نے کہا وزراء اور مشیروں کا کام صرف باتیں کرنا ہے، کوئی ایک کام بتا دیں جو خود شروع کیا ہو، عوام کی پرواہ نہ کرنے والے حکمرانوں کو یہاں رہنے کا حق نہیں۔ چیئرمین نیب اور عدالتیں بڑے بڑے اسکینڈلز پر خاموش بیٹھے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ڈوب گئی ہے، ساڑھے 3 سال پہلے جہاں پر مارکیٹ تھی آج بھی ادھر ہی ہے، اسٹیٹ بینک اب حکومت کے کنٹرول میں بھی نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے حالات میں بہت فرق ہے، صدر صاحب آرڈیننس اور دندان سازی میں مصروف رہتے ہیں۔ وزیراعظم اسکردو بھی مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تحتیاں لگانے جا رہے ہیں۔