Friday, April 26, 2024

عدالت نےسلطان قمر صدیقی کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا

عدالت نےسلطان قمر صدیقی کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا
June 18, 2015
کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وائس چیئر مینز فشر مین کوآپرٹیو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ رینجرز کے لاء آفیسر کے مطابق ملزم کرپشن کی رقم کا 70 فیصد بلاول ہاوس دیتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا۔ رینجرزلاء آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے  اور بتایا ہے کہ وہ کالے دھن کا 70 فیصد بلاول ہاؤس کو بھجواتا تھا۔ سلطان قمر زمینوں پر قبضے، بھتہ خوری ،اسلحہ اسمگلنگ اور دہشت گردوں کو مالی معاونت بھی فراہم کرتا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سلطان قمر نے اپنے شناختی کارڈ پر 20 سے زائد جدید اسلحہ کے لائسنس بھی حاصل کر رکھے ہیں جبکہ ملزم کا ایک بھائی ساںحہ صفورا میں بھی ملوث ہے۔ رینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تحقیقات کرنی ہے اورملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ واضح رہے کہ سلطان قمر صدیقی کو بدھ کی شب رینجرز نے گلستان جوہر سے حراست میں لیا تھا۔