Saturday, April 20, 2024

عدالت نے کیپٹن صفدر کی ضمانت منظور کرلی

عدالت نے کیپٹن صفدر کی ضمانت منظور کرلی
October 19, 2020
کراچی (92 نیوز) مزار قائد کی بے حرمتی کا معاملہ، عدالت نے کیپٹن صفدر کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ذاتی مچلکے پر کیپٹن صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیپٹن صفدر کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ذاتی مچلکے پر کیپٹن صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیپٹن صفدر نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور مزار قائد کا تقدس پامال کیا۔ وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ مؤقف اپنایا کہ میرے موکل نے کوئی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا، میرے موکل کی جانب سے مزار قائد پر اسلحہ کی نمائش کا الزام عائد کیا گیا جو بے بنیاد ہے۔ وکیل کیپٹن صفدر یسین نے مؤقف اپنایا کہ کسی مدعی کو اور نہ کسی شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں نہیں دی گئی، میرے موکل کے ہمراہ ہزاروں کارکنان موجود تھے، نعرے بازی تو قائد اعظم کا اپنا سلوگن ہے۔ میرے موکل کیخلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے، زبردستی ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پریشر دیا گیا۔ اِدھرمسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے ابھی خبر دی کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت ہوگئی ہے۔