Thursday, April 25, 2024

عدالت نے کلبھوشن کو وکیل فراہمی پر اٹارنی جنرل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے

عدالت نے کلبھوشن کو وکیل فراہمی پر اٹارنی جنرل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے
December 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت اٹارنی جنرل سے نئی قانون سازی کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ، کیا اس معاملے سے متعلق کوئی قانون سازی ہوئی ہے؟۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے جواب دیا کہ ایک ایکٹ پاس ہوا ہے، اٹارنی جنرل مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔