Friday, April 26, 2024

عدالت نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراونڈ میں دھرنے کی اجازت دیدی

عدالت نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراونڈ میں دھرنے کی اجازت دیدی
October 31, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو پریڈ گراو¿نڈ میں دھرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس شوکت عزیز نے استفسار کیا ہے کہ عدالت کو بتائیں کیا عمران خان قانون سے بالا تر ہیں؟ خان صاحب نے کل تقریر میں کہا کہ دیکھو شوکت عزیز تمہارے آرڈر کے ساتھ کیا ہوا۔ بابر اعوان کہتے ہیں ملک کو کنٹینرستان بنا دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دھرنے کے حوالے سے تمام درخواستیں نمٹا دی گئیں۔ اس موقع پر عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلاءکو کہا کہ دھرنا پریڈ گراونڈ میں کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ آپ بیان دیں کہ آپ کادھرنا پریڈ گراو¿نڈ میں ہو گا۔ اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا خان صاحب قانون سے بالاتر ہیں۔ ججز کا میڈیا ٹرائل کرنا ہے تو آ جائیں چائے بھی پلائیں گے۔ خان صاحب نے کل تقاریر میں کہا کہ دیکھو شوکت عزیز تمہارے آرڈر کے ساتھ کیا ہوا۔ جسٹس شوکت عزیز نے اس موقع پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت میں عمران خان کی تقاریرکی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ہم ڈیموکریسی پارک سے احتجاج شروع کریں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ملک کو کنٹینرستان بنا دیا گیا ہے۔ شریف خاندان نے اپنی کرپشن بچانے کے لیے احتجاج کرنے والوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔ تحریک انصاف کے وکلاءنے پریڈ گراو¿نڈ میں احتجاج کی ہدایت کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔