Friday, April 19, 2024

عدالت نے ٹرمپ کی پینسلوینیا میں ڈاک ووٹوں کو فارغ کرنیکی درخواست خارج کردی

عدالت نے ٹرمپ کی پینسلوینیا میں ڈاک ووٹوں کو فارغ کرنیکی درخواست خارج کردی
November 22, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، عدالت نے ٹرمپ کی پینسلوینیا میں ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کو فارغ کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ خبرایجنسی کے مطابق فیڈرل جج میتھیو برین نے کہا  ٹرمپ کیمپین 3 نومبر کے انتخابات میں فراڈ ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی۔ عدالت کے سامنے میرٹ کے بغیر اور قیاس آرائی پر مبنی فضول قانونی دلائل پیش کئے گئے۔ فیڈرل جج نے کہا میرے پاس تو ایک ووٹر کا حق سلب کرنے کی بھی اتھارٹی نہیں اور کہاں لاکھوں ووٹوں کا حق رائے دہی۔ جج نے مزید کہا کہ پیٹیشن ریاست میں اہلکاروں کی جانب سے جوبائیڈن کی فتح کی تصدیق نہ کرنے کیلئے دائر کی گئی تھی۔