Saturday, May 18, 2024

عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دی مگر وہ باہر نہیں جاسکتے ، صمصام بخاری

عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دی مگر وہ باہر نہیں جاسکتے ، صمصام بخاری
March 26, 2019

 لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دی مگر وہ باہر نہیں جاسکتے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا کہ نواز شریف رہا تو ہو گئے مگر بیرون ممالک نہیں جا سکتے۔ ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر جیلوں میں بہت سے قیدی اور بھی ہیں جو بیمار ہیں۔

 بلاول بھٹو کے متنازعہ بیان کے متعلق صوبائی وزیر کہا کہنا تھا کہ بلاول نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔ انہوں نے مودی کی زبان بولی۔

 ٹرین مارچ سے متعلق سوال پر صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس ٹرین مارچ کی وجہ گرفتاریاں اور کیسز ہیں، نیب نے اپنا کام کرنا ہے، ٹرین مارچ جہاں لے کر جانا چاہیں لے جائیں۔