Monday, September 16, 2024

عدالت نے فیصلہ کسی کی خواہشات نہیں آئین و قانون کی بنیاد پر کرنا ہے: شہباز شریف

عدالت نے فیصلہ کسی کی خواہشات نہیں آئین و قانون کی بنیاد پر کرنا ہے: شہباز شریف
April 20, 2017
قصور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاناما کیس کے حوالے سے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے فیصلہ کسی کی خواہشات نہیں آئین و قانون کی بنیاد پر کرنا ہے۔ کہتے ہیں نواز شریف مرد آہن ہیں جنہیں عوام نے تین بار وزیر اعظم بنایا وہ آج بھی وزیر اعظم ہیں اور کل بھی ہوں گے۔ قصور میں میڈیاکے نواحی گاؤں فتح پور میں گندم کٹائی کے موقع پر میڈیا اور کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ وزیر اعظم کا دامن صاف ہے پاکستانی عوام نے تین بار ان پر اعتماد کرتے ہوئے تین بار حق حکمرانی دیا۔ مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس پر سیاسی بیان بازی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ پاکستانی عوام ہی نہیں چین نے بھی نواز شریف پر اعتماد۔ زرداری صاحب نے خود سرے محل کی ملکیت کا اعتراف کیا لیکن کسی نے ان کا احتساب نہیں کیا۔ قانون اور آئین عدالتی فیصلوں کو تسلیم کرنے کا سبق دیتا ہے پانا کیس میں جو بھی فیصلہ آیا قبول ہوگا۔ کہتے ہیں بجلی کے منصوبوں کی تعمیرمیں سو ارب روپے کی بچت ہوئی اورانہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں کو وزیراعظم نوازشریف نے بدترین حالات میں بھی اعصاب کو مضبوط رکھا اور منصوبوں میں شفافیت اور برق رفتاری کی نئی مثال قائم کڑی سزا دی جائے۔ شہباز شریف نے سیاسی مکالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا سوئس بنکوں میں پاکستانیوں کے پیسے پڑے ہیں۔ زرداری صاحب کی جانب سے سی پیک منصوبے کا کریڈٹ لینا غلط ہے کیونکہ چین کی قیادت نے نواز شریف حکومت پر اعتماد کیا۔