Saturday, May 11, 2024

عدالت نے توشہ خانے کے تحائف کی نیلامی کا عمل روک دیا

عدالت نے توشہ خانے کے تحائف کی نیلامی کا عمل روک دیا
November 17, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانے کے تحائف کی نیلامی کا عمل روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے توشہ خانے کے تحائف کی نیلامی کا عمل روک دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے 9 دسمبر تک جواب طلب، اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا رولز کے تحت نیلامی کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں میں، یہ تو وہ مثال بن گئی۔ استفسار کیا کہ نیلامی کیلئے اشتہار دیا گیا یا نہیں، یا صرف افسران کو خطوط لکھے گئے۔ مزید کہا کہ گفٹس صرف بیوروکریٹس اور فوجی افسروں کو دیئے جا رہے ہیں، باقی یہاں کیڑے مکوڑے رہتے ہیں۔ یہ پراسیس واضح طور پر آئین کی خلاف ورزی ہے۔