Friday, April 26, 2024

عدالت نے ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا

عدالت نے ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا
November 21, 2017

کراچی (92 نیوز) سلیم شہزاد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، قتل اور ہنگامہ آرائی کیس میں عدالت نے  شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ ایس ایس پی راؤ انوار، ڈی ایس پی خالد سمیت دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

سٹی کورٹ میں سلیم شہزاد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، قتل اور ہنگامہ آرائی معاملہ کی سماعت ہوئی تو ایک بار پھر کیس سے تعلق رکھنے والے پولیس کے اعلی افسران غیر حاضر ہوئے تو عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات گواہوں کی عدم حاضری پر التوا کا شکار ہورہے ہیں۔

 عدالت کی طرف سے ایس ایس پی راؤ انوار کو متعدد بار پیش ہونے کے نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں،نوٹس تعمیل ہونے کے باوجود وہ پیش نہیں ہورہے۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی نے ایس ایس پی راؤ انوار، ڈی ایس پی خالد سمیت دیگر اہلکاروں کو گرفتار کرکے ہتھکڑی لگاکرپرعدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت گواہوں کی عدم حاضری پر 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔