Thursday, May 2, 2024

عدالت میں 9جولائی کو پیشی !!! الطاف حسین نے ضمانت میں توسیع کی درخواست دیدی

عدالت میں 9جولائی کو پیشی !!! الطاف حسین نے ضمانت میں توسیع کی درخواست دیدی
July 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) لندن منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ضمانت میں توسیع کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد نے 9جولائی کو عدالت میں پیش ہونا ہے جس پر انہوں نے پیشگی ضمانت میں توسیع کی درخواست دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست پر فیصلہ سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی پاکستان سے واپسی پر ہو گا۔ ایم کیو ایم کے قائد کو 9 جولائی کو لندن کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔