Monday, May 6, 2024

عدالت عظمیٰ کی وزیرہاؤسنگ کو سی ڈی اے کی رہائشگاہوں کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت

عدالت عظمیٰ کی وزیرہاؤسنگ کو سی ڈی اے کی رہائشگاہوں کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت
January 8, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) عدالت عظمیٰ نے  وزیر ہاؤسنگ کو سی ڈی اے کی رہائشگاہوں کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت دے دی ۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے دو سو کوارٹر خالی نہیں کیے ، حکومت کو دو ماہ کا وقت دیا تھا معاملہ حل نہیں کر اسکتی تو پھر چھوڑ دیں  سرکاری گھروں کو قابضین کے قبضے میں ۔ سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سرکاری رہائشگاہیں ریگولر ہو گئیں ، پولیس نے دو سو کوارٹرخالی نہیں  کئے ، معاملہ حل کرنے کیلئے دو ماہ کا وقت دیا تھا ، کیا یہ حکومت کی رٹ ہے ۔ وکیل سی ڈی اے نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد خود سی ڈی اے کے گھر میں  رہتے ہیں ،آئی جی اسلام آباد نے روسٹرپر آکر بتایا کہ مجھے آج علم ہو یہ گھر سی ڈی اے کا ہے ،آبپارہ کے اپارٹمنٹس خالی کر دیں گے ، ہمارے پاس آئی جی ہاؤس کیلئے متبادل جگہ نہیں ہے ۔ چیف جسٹس نے کراچی کے گھروں بارے استفسار کیا تو سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ قابضین کہتے ہیں انہیں متبادل جگہ دی جائے  جس پر عدالت نے سیکرٹری ہاؤسنگ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھر چھوڑ دیں سرکاری گھروں کو قابضین کے قبضے میں ،لوگ نوکریاں چھوڑ کر گھر آگئے ، کرائ پر دیکر چلائیں گے ، کیا یہ حکومت کی رٹ ہے ۔ عدالت نے سی ڈی اے کی رہائشگاہوں کا معاملہ وزارت ہاؤسنگ  پر چھوڑ کر متعلقہ وزیر کو معاملہ  حل کرنے کی ہدایت کردی۔