Monday, May 20, 2024

عدالت سے سزا یافتہ شخص کے ساتھ وزراء کا کھڑا ہونا عدالتی نظام کی توہین ہے

عدالت سے سزا یافتہ شخص کے ساتھ وزراء کا کھڑا ہونا عدالتی نظام کی توہین ہے
October 4, 2017

ہور (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کسی ایک شخص کو بچانے کے لئے قانون سازی کسی صورت درست نہیں ہے۔
ایک ایسا شخص جس کو عدالت سزا دے چکی ہے اس کے ساتھ وزراء کا کھڑا ہونا موجودہ عدالتی نظام کی کھلی توہین ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مجرم کے ساتھ حکومت کا کھڑا ہونا عدالت کو گالی دینا یے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے دورہ پنجاب اور آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے جلسوں پر لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے آج پاکستان کا قرض بڑھ رہا ہے۔ انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔ ایکسپورٹ منفی میں ہے جی ڈی پی گر رہا ہے مگر یہ کہتے ہیں کہ سب اچھا ہے ،مزید بولے کہ پارلیمان کے معاملات پارلمینٹ میں ہونے چاہیں۔