Saturday, April 27, 2024

عدالت اور قانون کی رہنمائی میں آئندہ کیلئے قانون سازی ہو گی، وزیراعظم

عدالت اور قانون کی رہنمائی میں آئندہ کیلئے قانون سازی ہو گی، وزیراعظم
November 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کہتے ہیں کہ عدالت نے آئندہ کے لیے بھی رہنمائی کی، عدالت اور قانون کی رہنمائی میں آئندہ کے لیے قانون سازی ہوگی۔ عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اس طرح کے سوالات کبھی سامنے نہیں آئے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے مافیا کو مایوسی ہوئی، اپنا پیسہ بچانے والے اس مافیا کو آئندہ بھی مایوسی ہو گی، ملکی اداروں میں تصادم چاہنے والوں کو شکست ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت میں اختلاف ہوتا ہے، قانونی ٹیم نے عدالت عظمی کو مطمئن کرنے میں اہم کرار ادا کیا، عدالتی فیصلہ قانونی ٹیم کی کامیابی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں قانونی ٹیم پر تحفظات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔