Thursday, April 18, 2024

عجائب گھر کلاک میوزیم کو زائرین کےلیے کھول دیا گیا

عجائب گھر کلاک میوزیم کو زائرین کےلیے کھول دیا گیا
May 13, 2019
مکہ ( 92 نیوز) مکہ مکرمہ میں کائنات کے اسرار و رموزکےحوالےسے خصوصی طور پر تیار کردہ عجائب گھر  کلاک میوزیم کو زائرین کےلیے کھول دیا گیاہے۔ چار منزلہ عجائب گھر  کی ایک منزل سورج ، دوسری چاند کےبارےمیں مختص ہے جبکہ  تیسری منزل 'وقت کی پیمائش' کیلئےمختص کی گئی ہے۔ عجائب گھر  کی ایک گیلری میں مسجد حرام کے'پینورامک مناظر' پربھی مشتمل ہے۔ میوزیم کو اس ترتیب کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ ایک زائر مرحلہ وار کائنات کے رازوں سے آگاہ ہوتا جاتا ہے۔میوزیم کی سیر کا آغاز کائنات ،وہاں سے کہکشاؤں کی سیر اور آخرمیں زائرین مکہ گھڑیال تک جاپہنچتےہیں۔ کلاک ٹاور  محمد بن سلمان بن عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تیارکیا گیا ہے۔