Thursday, March 28, 2024

عثمان ڈار کا خواجہ آصف کی کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنیکا اعلان

عثمان ڈار کا خواجہ آصف کی کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنیکا اعلان
June 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) خواجہ آصف کی مشکلات پھر بڑھنے لگیں، عثمان ڈار نے  لیگی رہنما کی  کرپشن کا کیس وزیراعظم کے انکوائری کمیشن میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔  نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ  ٹھوس شواہد موجود ہیں،خواجہ آصف کی کرپشن اور منی لانڈرنگ بے نقاب کریں گے،سابقہ دور میں وزرا نے اقامہ کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں خواجہ آصف کی جانب سے بیرون ملک رقوم منتقلی کے ثبوت مل گئے،  انہوں نے ثبوت وزیر اعظم تحقیقاتی کمیشن میں پیش کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے  مریم نواز کے دور میں یوتھ پروگرام میں ہونی والی کرپشن  کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ  خواجہ محمد آصف پر ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کی کا الزام عائد کردیا ، اور کرپشن کی رقوم باہر بھجوانے کے ثبوت وزیر اعظم کی طرف سے بنائے گئے کمیشن میں پیش کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا مریم نواز کی جانب سے یوتھ پروگرام میں ہونے والی کرپشن کی بھی تحقیقات ہوں گی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا  اور پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے کا ذمہ دار بھی اپوزیشن کو قرار دے دیا اور نندی پور پاور اسکینڈل کا ریکارڈ جلائے جانے کی  تحقیقات کی بھی سفارش کردی ۔