Friday, April 26, 2024

عثمان ڈار نے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا

عثمان ڈار نے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا
February 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنماء عثمان ڈار نے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا۔

کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے بعد عثمان ڈار دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ہم خود کو قانون کے تابع سمجھتے ہیں، الیکشن کمیشن سے نوٹس موصول ہوا تومیں نے عہدہ چھوڑنا مناسب سمجھا۔