Friday, May 17, 2024

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کے حوالے کردیئے

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کے حوالے کردیئے
December 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) مبینہ منی لانڈرنگ اور کرپشن الزامات میں  خواجہ آصف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان  کے معاون خصوصی عثمان ڈار خواجہ آصف کی جانب سے کی جانے والی مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو فراہم کردیئے، ثبوتوں میں خواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ ، اہلیہ کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔ عثمان ڈار نے  بطور وفاقی وزیر غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور تنخواہ کا خفیہ معاہدہ بھی نیب کے حوالے کردیا۔