Sunday, September 8, 2024

عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ کی تیز ترین گیند پھینک کر ریکارڈ قائم کر دیا

عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ کی تیز ترین گیند پھینک کر ریکارڈ قائم کر دیا
January 2, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ میں  تیز ترین گیند پھینک کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ بگ بیش لیگ کے تازہ سیزن میں عثمان شنواری میلبرن  رینی گیڈز کی نمائندگی کر رہے ہیں ، انہوں نے میلبرن  اسٹارز کیخلاف اپنے اسپیل کی پہلی گیند 151 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 93.82 میل کی رفتار سے پھینک کر ریکارڈ قائم کردیا۔ دوسری جانب بلے باز اتنے تیز گیند کو کھیل نہ پائے اور کلین بولڈ ہو گئے ، وکٹ بھی اتنی تیز گیند کو برداشت نہ کرپائی اور ٹکڑوں میں تبدیل ہو گئی ۔