Sunday, May 19, 2024

عثمان بزدار کےوزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونےپر ڈیرہ غازی میں خوشیاں

عثمان بزدار کےوزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونےپر ڈیرہ غازی میں خوشیاں
August 19, 2018
ڈی جی خان (92 نیوز) سردار عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر ڈیرہ غازی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، قبائلی علاقوں میں جشن کا سماں تھا ۔  تونسہ شریف میں بلوچوں نے روایتی لباس میں تلواروں کےساتھ رقص اور جھومر ڈالی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ سردار عثمان بزدار کے آبائی علاقے تونسہ شریف میں بلوچوں نے روایتی لباس زیب تن کر کے مخصوص تلواروں کےساتھ رقص اور جھومر ڈالی ۔ ڈھول کی تھاپ پر بلوچی سازوں کےساتھ خوشی کے گیت گائے گئے، بلوچ نوجوانوں نے وقفے وقفے سے ٹولیوں کی شکل میں کلمہ چوک پر بھنگڑے ڈالے اور نعرے بازی بھی کی ۔ بلوچ نوجوانوں نے سردار عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کی خوشی میں تونسہ شریف میں کلمہ چوک سے نومنتخب وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ تک ریلی بھی نکالی گئی۔