Tuesday, April 16, 2024

عثمان بزدار کے دور میں وزیر اعلیٰ آفس کے اخراجات میں 40 فیصد کمی

عثمان بزدار کے دور میں وزیر اعلیٰ آفس کے اخراجات میں 40 فیصد کمی
June 15, 2021

لاہور (92 نیوز) عثمان بزدار کے دور میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں 40 فیصد کمی ہوئی۔

گورنر ہاؤس لاہور نے کم اخراجات میں سب کو پیچھِے چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق چودھری محمد سرور کی گورنر شپ میں کفایت شعاری کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

ذرائع کے مطابق سال دو ہزار بیس اکیس کے دوران گورنر ہاؤس میں صرف 20 لاکھ خرچ ہوئے۔ گورنر ہاؤس لاہور کے لیے ایک کروڑ 56 لاکھ روپے کے فنڈز میں 13.6 ملین روپے کی بچت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس انتظامیہ کو اخراجات مزید کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چودھری محمد سرور کے گورنر بننے کے بعد مہمانوں کو بھی صرف چائے  اور بسکسٹ ملتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر چودھری محمد سرور گورنر ہاؤس کے اخراجات کو ماہانہ بنیادوں پر خود چیک کرتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب آفس نے بھی شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور کے اخراجات کی موازنہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق عثمان بزدار کے دور میں صوبائی وسائل کی پینتیس سے پچاس فیصد زیادہ بچت کی گئی۔