Thursday, April 25, 2024

عثمان بزدار کے دور میں  مفاد عامہ کے اقدامات کئے گئے ، فیاض الحسن چوہان

عثمان بزدار کے دور میں  مفاد عامہ کے اقدامات کئے گئے ، فیاض الحسن چوہان
December 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے  دور میں پنجاب میں مفاد عامہ کے اقدامات کئے گئے ۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پنجاب کو 1200 ارب کا مقروض چھوڑ کر گئے، عثمان بزدار نے پہلی بار وزیر اعلیٰ بن کر صوبے کے 60 فیصد اخراجات کم کئے ، پہلی بار لنگر خانے اور مہمان خانے بنے ، شیر شاہ سوری نے بھی ایسا کیا تھا ، ان کی آج تک تعریف ہوتی ہے لیکن عثمان بزدار کی تعریف کوئی نہیں کرتا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران 1500 کلو میٹر سڑکیں بچھائی گئیں ، اسپتالوں میں پہلی بار 24 گھنٹے سروس کا آغاز ہوا ،صوبے کے 32 اضلاع میں  صحت انصاف کارڈ تقسیم ہو رہا ہے ،یہ بھی پالیسی بنائی گئی کہ چولستان کے لوگوں کو بھی زمینوں کی ملکیت دی جائے، یہ تمام عثمان بزدار کے کارنامے ہیں ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عثمان بزدار کی زیر نگرانی 104 فیصد محصولات اکٹھے کئے گئے ،  انہوں نے ایک ٹکے کی منی لانڈرنگ نہیں کی ،وزارت اعلیٰ کے پہلے سال ہی مفاد عامہ کے 36 قانون بنائے گئے  ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔