Tuesday, May 21, 2024

عثمان بزدار کی کاوشیں بے کار، مسلم لیگ ق کے تحفظات برقرار

عثمان بزدار کی کاوشیں بے کار، مسلم لیگ ق کے تحفظات برقرار
January 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے درمیان ہونیوالی ملاقات بھی سود مند ثابت نہ ہو سکی۔ مسلم لیگ ق کے تحفظات برقرار ہیں۔ پنجاب میں تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ ق کے تحفظات دور نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی نے عثمان بزدار سے شکوہ کیا کہ آپ کے والد سے ان کے ذاتی تعلقات تھے پھر بھی معاملات صحیح طرح نہیں چل رہے۔ اتحادیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل ہونا چاہیے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا وزیراعلیٰ کو تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مرکز اور پنجاب میں دو دو وزارتیں طے ہوئی تھیں۔ تحریک انصاف نے ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا جس پر سردار عثمان بزدار نے کہا یہ ان کے علم میں نہیں تھا ۔ وہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر معدنیات عمار یاسر کے استعفے پر بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔ ق لیگ کے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز پی ٹی آئی پر وزارت میں مداخلت کا الزام لگا کر استعفیٰ دے دیا تھا۔