Saturday, April 27, 2024

عثمان بزدار کی مدینہ منورہ میں چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات،سیاسی امور پر گفتگو

عثمان بزدار کی مدینہ منورہ میں چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات،سیاسی امور پر گفتگو
February 11, 2019
مدینہ منورہ ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔ حکومت پنجاب کے دوبڑوں کی ملاقات میں حکومتی معاملات کو مشاورت سے چلانے پر اتفاق کیا گیا ، اسپیکر قومی اسمبلی  چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے وزیر اعلیٰ کا امیدوار عثمان بزدار ہے ۔ چودھری پرویز الٰہی نے رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دو درجن سے زائد ایم پی ایز کے ن لیگ سے رابطے  سے متعلق رانا ثنا اللہ کے بیان میں کوئی سچائی نہیں ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزیدکہنا تھا کہ اگر ایسے حالات ہوئے تو مسلم لیگ ن کا ایک بڑا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ موجود ہیں جب کہ چودھری پرویز الٰہی  پہلے سے مدینہ منورہ میں ہیں۔