Thursday, April 18, 2024

عثمان بزدار کا جنوبی پنجاب میں مصروف دن ، عمائدین سے ملاقاتیں

عثمان بزدار کا جنوبی پنجاب میں مصروف دن ، عمائدین سے ملاقاتیں
January 17, 2019
ملتان ( 92 نیوز) عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں مصروف دن گزارا اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملک عباس راں کی نماز جنازہ میں  شرکت کی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر پنجاب چودھری سرور سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگ نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔ ملتان کے علاقے قادر پور راں سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ملک مظہر عباس راں گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں انتقال کر گئے تھے ۔ بعد ازاں  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہاوس میں تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور دوسرے شہروں سے آئے عمائدین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کے علیحدہ سب سیکرٹریٹ قائم کیا جارہا ہے، تونسہ شریف میں پینے کے 63 نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں ۔ وزیر  اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تونسہ میں 75 بند منصوبوں کو بحال کیا رہا ہے ، تونسہ میں سیوریج کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے نشتر اسپتال میں  مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈائیلسز،آئی سی یو،میڈیکل وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں زیر علاج اپنے استاد نذر تونسوی کی عیادت کی اور انہیں پھول پیش کئے۔