Friday, April 26, 2024

صولت مرزا کو جیل میں سہولیات دینے سے انکار پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل امان اللہ نیازی کو قتل کیا: عبیدکے ٹو کا اعتراف، انسداد دہشت گردی عدالت نے 12مزید ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے

صولت مرزا کو جیل میں سہولیات دینے سے انکار پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل امان اللہ نیازی کو قتل کیا: عبیدکے ٹو کا اعتراف، انسداد دہشت گردی عدالت نے 12مزید ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے
May 18, 2015
کراچی (92نیوز) نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار ہونیوالے عبید کے ٹو نے اعتراف کیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل امان اللہ نیازی کو جیل میں صولت مرزا کو سہولیات مہیا نہ کرنے پر قتل کیا۔ ایم کیو ایم کے سابق رکن صولت مرزا کو حال ہی میں بلوچستان مچھ جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دوران سماعت عبید کے ٹو نے 12مزید ملزمان کے ناموں کا انکشاف کیا جن میں نعمان عرف نومی، ساجد عرف سجو، عرفان عرف گنا، زاہد عرف مزمل اور دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے تمام افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی حملے میں امان اللہ نیازی سمیت چار پولیس اہلکار بھی قتل ہوئے تھے۔