Saturday, April 20, 2024

عبرت کا نشان وہ بنیں گے جنہوں نے اپنی غلطی چھپانے کیلئے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کیے، چودھری نثار

عبرت کا نشان وہ بنیں گے جنہوں نے اپنی غلطی چھپانے کیلئے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کیے، چودھری نثار
July 5, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) نواز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ عبرت کا نشان وہ بنیں گے جنہوں نے اپنی غلطی چھپانے کیلئے قوم کے سامنے جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کیے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے نے اس عمل میں اپنے مرحوم، نیک اور پرہیزگار والد کو بھی بلا جواز بدنام کردیا۔ میں میاں نواز شریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا۔ اگر ان کو اپنی عزت کا پاس نہیں تو مجھے تو اپنی عزت کا خیال ہے۔ مگر اب یکطرفہ تنقیدبھی مزیدبرداشت نہیں کی جا سکتی۔ چودھری نثار  نے کہا کہ اب یہ نہیں ہو سکتا کہ میاں نواز شریف خود یا اپنے پیادوں سے اوروں پر الزامات لگائیں اور خود اپنے آپ کو قوم کے سامنے دودھ سے دھلا ظاہر کریں۔