Friday, March 29, 2024

عبداللہ عبداللہ نے ملا منصوراختر کےزخمی ہونے کی تصدیق کر دی

عبداللہ عبداللہ نے ملا منصوراختر کےزخمی ہونے کی تصدیق کر دی
December 3, 2015
کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کےچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ملا اختر منصور کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی تاہم کہتے ہیں ملا اختر منصور کے ہلاک ہونے  کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کےمطابق بدھ کے روزافغان حکام کی جانب سے دعویٰ کیاگیاتھاکہ طالبان شوریٰ کے اجلاس میں دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں طالبان سربراہ ملااخترمنصورشدیدزخمی ہوگئے تھے،تاہم آج  افغانستان کےچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی باضابطہ طور پر ملا اختر منصور کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی  ہے لیکن انہوں نے ملا اختر منصور کے ہلاک ہونے  کی تصدیق نہیں کی۔