Thursday, May 2, 2024

عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1286ویں عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1286ویں عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
September 19, 2016
کراچی (92نیوز) عظیم صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تیاریاں۔ سہ روزہ تقریبات کیلئے سکیورٹی انتظامات جاری۔ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات کا افتتاح گورنر عشرت العباد تئیس ستمبر کو کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہندکے عظیم صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی کے 1286ویں عرس مبارک کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔ 22ستمبر کی رات 12 بجے مزار کو عطر گلاب‘ کستوری اور آب زم زم سے غسل دیا جائے گا۔ تقریب میں مختلف سلسلوں سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ عرس کا باضابطہ افتتاح 23 ستمبر کی صبح گورنر سندھ عرس کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ abdllah shah ghazi1 حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس میں شرکت کے لیے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے زائرین آتے ہیں۔ تین روزہ عرس کے دوران نعت‘ سماع کا محافل کا انعقاد کیا جائیگا۔ عرس کی اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شرکت کرینگے اور مزار پر چادر پوشی کرینگے۔