Friday, April 26, 2024

عبداللہ حامدوک نے سوڈان کے عبوری وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

عبداللہ حامدوک نے سوڈان کے عبوری وزیراعظم کا حلف اٹھالیا
August 22, 2019
سوڈان ( 92 نیوز) ماہراقتصادیات عبداللہ حامدوک نے سوڈان کے عبوری وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں دسمبر سےشروع ہونے والے مظاہروں اورانکے نتیجے میں سابق صدرعمرالبشیرکی معزولی کے بعد ملکی معاملات کو چلانے کیلئےنئی با اختیار کونسل کا قیام گذشتہ روز عمل میں لایا گیا تھا۔ بااختیار کونسل  اسکے 10 ممبران نے بھی حلف اٹھا لیا ،  نئی با اختیار کونسل 3 سال تک سوڈان میں حکومتی معاملات چلائے گی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ عبداللہ حامدوک اگلے ہفتے کابینہ کی تشکیل دیں گے۔